حکومت ناموس رسالت کے حوالے سے دباؤ قبول نہ کرنے کا اعلان کرے، مجلس احرار اسلام

May 04, 2021

لاہور (وقائع نگار خصوصی)مجلس احرار اسلام پاکستان کےامیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت اعلان کرے کہ ناموس رسالت کے حوالے سے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت انبیاء کرام علیہم السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو بدترین دہشت گرد ڈکلیئر کر ے اور ان کو سخت سے سحت سزائیں دے کر یورپی یونین کو جواب دے ۔