کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 30 دکانیں ، سٹور اور ریسٹورنٹس سیل

May 04, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے لاہور ائیر پورٹ کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن بھی ڈپٹی کمشنر لاہور کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسر و ں نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر مجموعی طور پر 30 دکانوں و سٹوروں و ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا۔