عید کی 10 چھٹیوں سے صنعت کو بہت نقصان ہو گا: زبیر موتی والا

May 04, 2021

کراچی چیمبر آف کامرس کے بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں 10 دن صنعت بند ہو گی تو انڈسٹری کو بہت نقصان ہو گا۔

عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیاں 3 سے 4 دن ہونی چاہئیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔

زبیر موتی والا کا مزید کہنا ہے کہ صبح 6 بجے دکانیں کھولنا کراچی کے تاجروں کا مزاج نہیں، اس کیلئے دن 12 سے رات 12 تک وقت دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کاروباری اوقات کو اسمارٹ طریقے سے مینج کرنے کی ضرورت ہے۔