چیئرمین نادرا کی بذریعہ فیس بک لائیو ای کچہری

May 04, 2021

چیئرمین نادرا خالد لطیف نے کورونا وائرس کی وباء کے پیشِ نظر فیس بک لائیو اور ٹیلی فون کے ذریعے ای کچہری منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق نادرا کے چیئرمین خالد لطیف نے عوام کے شناختی کارڈ سے متعلق مسائل پر ای کچہری منعقد کی ہے۔

نادرا کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین نادرا خالد لطیف نے ای کچہری کے دوران موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ بھی کیا۔