وفاقی دارالحکومت میں راہزنی اور چوری کی مختلف وارداتیں

May 05, 2021

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں راہزنی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری 4موٹر سائیکلوں ، نقدی، موبائل فونز، زیورات و دیگر سامان سے محروم ہو گئے، جہانگیر اعوان نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ دو مسلح افراد نے میرے میڈیکل سٹور میں داخل ہو کر نقدی، چار موبائل فون کل مالیتی پانچ لاکھ روپے چھین لئے۔عقیل احمد نے ترنول پولیس کو بتایا کہ دو افراد نے موٹر سائیکل چھین لیا، کامران احمد نے رمنا پولیس کو بتایا کہ دو مسلح موٹر سائیکل افراد نے روڈ پر جاتے ہوئے پسٹل دکھا کر دس ہزار روپے چھین لئے۔ فردوس احمد نےکورال پولیس کو بتایا کہ دو مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے مجھ سے نقدی اور موبائل فون کل مالیتی دو لاکھ روپے چھین لئے۔ کاشف عباس نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے روڈ پر جاتے ہوئے مجھے اور میرے دوستوں کو پسٹل دکھا کر نقدی، تین موبائل فون کل مالیتی دو لاکھ روپے چھین لئے، محمد عدنان نے کورال پولیس کو بتایا کہ اسد و دیگر چھ افراد نے لین دین کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ مجھ سے موٹر سائیکل ، ایل آر ایچ 1554 دفتر میں گھس کر چھین لیا۔ محمد علی نے ترنول پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے گھر کے تالے توڑ کر کیمرہ اور زیورات کل مالیتی 11لاکھ روپے چوری کر لئے۔ محمد سجاد نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری دکان سے 25 بیٹریاں مالیتی 1لاکھ 50ہزار روپے چوری کر لیں ، زربینہ علی نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ہینڈ بیگ جس میں نقدی اور موبائل فون کل مالیتی ایک لاکھ چالیس ہزار روپے تھے چوری کر لئے۔ معصومہ ناز نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ہینڈ بیگ جس میں نقدی اور کارڈز وغیرہ کل مالیتی 35ہزار روپے تھے چوری کر لئے۔