تھانہ پیرودھائی کے باہر تاجروں کا احتجاج

May 05, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)منگل کی رات مقامی تاجروں کے ایک گروپ نے تھانہ پیرودھائی کے سامنے احتجاج کیا ۔ ان کاکہناتھاکہ پولیس اہلکاروں نے مقامی دکانداروں سے تلخ کلامی کرتے ہوئے ان پر تشدد کیا ۔مظاہرین نے اس دوران پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اورٹائر جلا کر روڈبلاک کردیا۔ اطلاع ملنے پرڈی ایس پی سٹی تاجروں سے مذاکرات کے لئے موقع پر پہنچ گئےاورانہیں یقین دہانی کرائی کے اس حوالے تحقیقات کی جائے گی۔تاجروں کے احتجاج پر سی پی او محمد احسن یونس نےڈی ایس پی سٹی کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو فریقوں کا سڑک پر آپس میں لڑائی جھگڑا ہوا جن کو تھانے لایا گیا، جنہوںنے الزام لگایا کہ تھانے میں کانسٹیبل نے ان پر تشدد کیا۔