چار لڑکیوں سمیت 6افراد اغواء

May 05, 2021

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے چار لڑکیوں،ایک کم سن لڑکے سمیت 6افراد کواغواءکرلیاگیا ۔تھانہ ریس کورس کو محمدشعیب نے بتایاکہ نامعلوم ملزمان مدعی کی 18سالہ بیٹی (م) کو اغوا کر کے لے گئے۔تھانہ سول لائن کو محمد سلیمان نے بتایا کہ اس کی29سالہ بیٹی(ن) کو قاسم،عون علی اور خالدنے باہم صلاح مشورہ ہو کراغواء کر لیا ۔ تھانہ کلرسیداں کو رفاقت نے بتایا کہ سائل کی بیٹی(ح) کو کسی نےاغواء کر لیا۔تھانہ روات کو عباد نے بتایا کہ ہمارا4سالہ بچہ صابر علی ولد عباد علی 27 اپریل کو موٹر سائیکل نمبر آرایل 6034سمیت اغواء ہوگیا اغواء کرنے والا ہدایت اللہ نامی شخص ہے۔ فتخ محمد نے ترنول پولیس کو بتایا کہ رحمت اللہ نے میری25سالہ بیٹی (ش) کو اغوا ءکر لیا۔ محمد عمران نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے بھائی34 سالہ عثمان علی کو اغواء کر لیا۔