قتل ہے یا خودکشی ؟ نوجوان کی ہلاکت معمہ بن گئی

May 05, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ الپہ کے علاقہ میں نوجوان کی ہلاکت معمہ بن گئی، قتل ہے یا خودکشی پولیس تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ پائی ہے۔تاہم مذکورہ کیس تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل تھانہ الپہ کے علاقہ میں ضمیر شاہ کی لاش ملی تھی پولیس نے لواحقین کی درخواست پر تین نا مزد افراد پر قتل کی ایف آئی آر درج کی تھی۔ایف آئی آر میں نامزد ملزمان ضمانتوں پر ہیں جنہوں نے دوران تفتیش واقعے کو خود کشی قرار دیا تھا جبکہ لواحقین کے مطابق ضمیر شاہ کا قتل ہوا ہے۔پولیس تاحال اس کیس کے حقائق منظر عام پر نہ لا سکی ہے۔تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش جاری ہے ۔