الخدمت کے زیراہتمام یتیم بچوں میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب

May 05, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کے زیر اہتمام آرفن بچوں اور فیملیز کے لیے عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی اور ہیڈ آرفن کیئر پروگرام الخدمت فاؤنڈیشن محمد فہیم آصف تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور آرفن کیئر پروگرام کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 37 بچوں سے جس پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا آج اس پروگرام میں 557 بچے اور 334 فیملیز رجسٹرڈ ہیں جبکہ اس سال کے آخر تک اس میں 200 بچوں کا مزید اضافہ ہوجائے گا۔اس پروگرام کے تحت 12 سال کے بچہ کو ہم رجسٹر کرتے ہیں اور یہ تعلیمی کفالت انٹرمیڈیٹ تک جاری رہتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہم یتیم بچوں کی تعلیم کیلئے الخدمت کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے 25 بچوں کی تعلیمی کفالت اپنے ذمہ لینے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت سے ہی اللہ کی رضا کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ آرفن بچوں میں جلال الدین رومی اور ہیڈ ایمپورٹس کینزو اے جی گروپ فہیم آصف کی طرف سے عیدی بھی تقسیم کی گئی۔