یا ﷲ میرے مزمل اور ابراہیم کو بھی حسن عدیل جیسا بنادے، حرا مانی

May 06, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ حرا مانی کم عمرسوشل ورکر حسن عدیل سے بہت متاثر ہوگئی ہیں۔ اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگارم پر حسن علی کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکار حرا نے لکھا کہ وہ مزمل اور ابراہیم کو حسن عدیل جیسی شخصیت کا حامل انسان دیکھنا چاہتی ہیں۔حرا مانی نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ ماشا ﷲ ، کتنا فخر ہے مجھے اس بچے کے ماں اور باپ پر، اتنی پیاری اولاد خدا سب کو عطا فرمائے۔اداکارہ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ یا ﷲ میرے مزمل اور ابراہیم کو بھی ایسا بنا دے ، آمین۔انہوں نے مزید کہا کہ یا ﷲ حسن عدیل جیسی سوچ میرے بچوں کی بھی کردیں۔حرا نے حسن عدیل کے کام اور انسانیت کے احساس کے جذبےکی تعریف بھی کی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ اصل ڈگری ہے جو خدا کی طرف سے دل میں اترتی ہے۔انہوں نے حسن عدیل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کی مدد کرنا ، کسی کے دکھ کو اپنا سمجھنا واہ واہ بیٹا جی۔اداکارہ نے کہا کہ میں دل سے دعا کرتی ہوں تمہارے لیے کہ ﷲ تمہیں ہمیشہ دینے والا بنائے، مدد کرنے والا بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ﷲ نے تمہیں اتنی سی عمر میں جو دل اور جو سوچ دی ہے اس نے مجھے سوچ میں ڈال دیا ہے کہ کیا کمال نعمتیں بنائی ہیں ﷲ نے تمہاری شکل میں بیٹا۔حرا نے کہا کہ ﷲ تمہارے جیسا دل ہر انسان کو دے دوسروں کے دکھ کو سنبھالنے والا دل سب کو دے ۔ خوش رہو ہمیشہ۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں کہا کہ حسن عدیل جیسے لوگ ہوں گے تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔