میانمار میں بم دھماکا‘ رکن پارلیمان سمیت 5 افراد ہلاک

May 06, 2021

نیپیداؤ ( نیوز ڈیسک) میانمار کے صوبہ باگو میں ایک رکن پارلیمان کو بم حملے کا نشانہ بنایاگیا ہےحملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ میانمار ناؤ ویب سائٹ کے مطابق صوبہ باگو کے گاؤں زی اولاک میں قومی جمہوری پارٹی کے رکن پارلیمان تھیٹ لائنگ ون کے حلقے میں ایک پیکٹ بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں رکن پارلیمان کے علاوہ 3 پولیس اہل کار اور ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمان ون معزول صدر آنگ سان سوچی اور سابق وزیر خارجہ سے قریبی تعلق رکھتے تھے۔