جرمنی کے اسپتال میں پُرتشدد واقعہ، 4 افراد ہلاک

May 06, 2021

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمنی کے شہر پوٹس ڈیم کے ایک کلینک میں 4افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں تشدد کی وجہ سے ہوئیں۔ حملہ آور اسی کلینک کے عملے کا ایک رکن ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صوبائی پولیس نے واقعے کی تفتیش اپنے ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم کے حوالے کر دی گئی،تاہم واقعے کے پس پردہ حقائق سامنے نہیں آسکے۔ حملہ آور نے جس اسپتال کا انتخاب کیا وہ جسمانی معذوروں کا مرکز ہے۔پویس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص زخمی حالت میں ملا،جس سے دوران علاج اسپتال ہی میں تفتیش کی جارہی ہے۔