جامعہ زکریا کے ڈیلی ویجز ملازمین کے احتجاج میں جمشید دستی بھی پہنچ گئے

May 06, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز سابق ایم این اے جمشید دستی ملازمین سے اظہار یکجہتی کرنے دھرنے میں پہنچ گئے ،اس موقع پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو عید تک کی مہلت ہے، عید کے بعد ملازمین کو حق نہ ملا تو تحریک چلائی جائے گی،علاوہ ازیں ملازمین نے گزشتہ صبح بھی تمام دفتری امور کابائیکاٹ کیا اور کمروں کو تالے لگادئیے، اس موقع پرملازمین سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک صفدر حسین اور رانا مدثر کا کہنا تھا کہ احتجاج کرتے ہوئے 16روز ہوچکے،جب تک حق نہیں ملے گا احتجاججاری رہے گا۔