کورونا کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے، معاون خصوصی بہبود آبادی

May 06, 2021

پشاور ( جنگ نیوز )وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی سید احمد حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر گزشتہ لہروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے اس لئے عید الفطر کے موقع پر عوام خوشیاں ضرور منائیں لیکن ایس اوپیز پر عمل کرنا نہ بھولیں ایک بیان میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا ایس اوپیز پر عمل کرکے اپنی اور اپنے خاندان والوں کی زندگیوں کا تحفظ کریں۔ عوام اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور ماسک کو لازمی پہنیں۔ معاون خصوصی نے کہا حکومت نے عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے خطیر اخراجات کرکے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا ہے۔ جن لوگوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے وہ ضرور ویکسینیشن مراکز جا کر ویکسین لگوائیں