ایئرپورٹ کے قریب بنائے گئے قرنطینہ سینٹر سے کورونا کا مریض فرار

May 06, 2021


کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب بنائے گئے قرنطینہ سینٹر سےکورونا وائرس کا مریض فرار ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دبئی سے آنے والے 5 افراد کو کورونا سینٹر میں رکھا گیا تھا۔

وفاقی حکومت کے قرنطینہ سینٹر سے فرار ہونے والا شخص کورونا وائرس کا مریض تھا، جس کی محکمہ صحت نے تصدیق کردی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مریض کو ایئرپورٹ کے قریب بھٹائی آباد اسپتال کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔