پاکستان کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، برینڈن ٹیلر زمبابوے کے کپتان مقرر

May 06, 2021

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی زمبابوے ٹیم کی قیادت برینڈن ٹیلر ہی کریں گے۔

اس حوالے سے زمبابوے کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ شین ولیمز کے ان فٹ ہونے پر برینڈن ٹیلر کو پہلے ٹیسٹ میں قائم مقام کپتان بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق ویزلے مدھویر کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ ٹاکوڈ زوانشے کائٹانو کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی جیو سوپر پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔