سٹریٹ، کرائم بے قابو، متعدد افراد موبائل فونز، نقدی سے محروم

May 07, 2021

راولپنڈی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں ، ایک رکشے ،15موٹر سائیکلوں، موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔وفاقی دارالحکومت میں راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو دو گاڑیوں، چار موٹر سائیکلوں، موبائل فون، نقدی، زیورات اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ بینک روڈ پردو موٹرسائیکل سوار عید کی شاپنگ کے لئے بچوں کے ساتھ آئی خاتون سے 95 ہزار روپے اور بیگ چھین کرفرارہوگئے۔ جہانگیرشاہ نے بتایاکہ واردات کے دوران دس سالہ بچہ ماں کو بچانے کو لیے آگے بڑھا تو ملزمان نے بچے کو بھی لے جانے کی کوشش کی۔ تھانہ روات کو سکندر خان نے بتایاکہ کسی چور نے موبائل فون مالیتی 2لاکھ ،50ہزار روپے چوری کرلیا۔تھانہ روات کو محسن نے بتایا کہ میری حویلی سے چور چار مویشی چرا لے گئے ۔تھانہ روات کو اقبال خان نے بتایاکہ ابوبکر بلاک گلی نمبر65 سے میری بورنگ مشین ،تمام سازو سامان مالیتی ڈھائی لاکھ روپے چور لے گئے ۔تھانہ چونترہ کو ارشد خان ، سپرنٹینڈنٹ واپڈا نے بتایا کہ چور ہیسکول فیڈر 11000- کنڈکٹر تقریبا 860 میٹر تار پولوں سے اتار کر لے گئے۔ تھانہ صدرواہ کو وسیم نے بتایاکہ 2 موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر موبائل اور 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ واہ کینٹ کو زیدی نے بتایاکہ 2موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل ، نمبر بی ایچ ایم -21-457 چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں ارسلان سے3 ملزم موٹر سائیکل آرآئی کے-12-1144 گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ رتہ امرال کو علی نے بتایاکہ 2 ملزم موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر موبائل اور 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ صدربیرونی کواسد نے بتایاکہ 2 ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور اسلحہ کی نوک پر بٹوا چھین کرلے گئے جس میں 22 ہزار روپے ، 2 موبائل ، شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات تھے ۔تھانہ رتہ امرال کو ظہورحسن نے بتایاکہ 3 مسلح افراد جو گاڑی میں سوار تھے مدعی کے بھائی سے 2 لاکھ 38 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں 2 موٹرسائیکل سوار زین سےموبائل چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ آراے بازارکو وقاص نے بتایاکہ 2 لڑکے موٹر سائیکل پر آئے اور اس کا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ آراے بازارکو سجاد علی نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکل سوار اس سے موبائل چھین کر فرا ر ہو گئے۔تھانہ نصیرآباد کوبلال نے بتایاکہ کہ 3 افرادگن پوائنٹ پر اس سے موبائل اور 2ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ پیرودھائی کوسلیمان نے بتایاکہ موٹرسائیکل سواراس سے موبائل چھین کرلے گیا۔تھانہ سٹی کورضیہ بیگم نے بتایاکہ فوارہ چوک میں ایک شخص نےمجھ سے کہاکہ آپ کوزکوٰۃ کاسوداسلف دلواتاہوں جو دھوکہ دہی سےمجھ سے موبائل فون اور45ہزارروپے لےکرفرارہوگیا۔ دریں اثناء خالد مسعود نےگولڑہ پولیس کو بتایا کہ چار افراد نے میری بیوی اور ڈرائیور سے روڈ پر چلتے ہوئے نقدی اور زیورات کل مالیتی دو لاکھ 19ہزار روپے چھین لئے، سمیع الرحمن نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ چار افراد نے گلی میں جاتے ہوئے مجھ سے اور میرے دوست سے23ہزار روپے چھین لیے، محمد سلیم نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ تین مسلح افراد نے روڈ پر جاتے ہوئے مجھ سے موبائل فون اور کارڈ کل مالیتی 18ہزار روپے چھین لئے، غلام مجتبیٰ نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ مسلح افراد نے روڈ پر جاتے ہوئے مجھ سے نقدی اور موبائل فون کل مالیتی 13لاکھ 50ہزار روپے چھین لئے، نوید اقبال نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری کار اے ایف ایف 220 گھر کے باہر سے چوری کر لی، یونگ فونگ نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ میری کار سی کے 950 گلی سے چوری ہو گئی۔ شفقت عزیز نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل بی جی پی 418 ،شمائل وائل نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل بی جی پی 811 محمد ارشد نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل آر آئی این 6893 ، محمد افضل نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل بی آر پی 2512 چوری کر لی، جمیل احمد نے نون پولیس کو بتایا کہ کرن اور ایک اور لڑکی نے گھر سے اس کی بیوی کا پرس جس میں نقدی اور زیورات کل مالیتی 50ہزار روپے تھے چوری کر لیا، عبد الحفیظ نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ کرن و دیگر تین افراد نے میرے سٹور سے 8 سوٹ مالیتی اسی ہزار روپے چوری کر لے ۔ کروڑوں روپے مالیت کے متعدد چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔