گھریلو ناچاقی پر خاتون نے خنجروں کےوارکرکے شوہر کو زخمی کردیا

May 08, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ نیوملتان کےعلاقے گھریلو ناچاقی پر خاتون نے خنجروں کےوارکرکے شوہر کو زخمی کردیا،نشتر ہسپتال لایاگیا ہے ۔تفصیل کےمطابق چوک کمہارانوالہ کا رہائشی محمد بلال کا اپنی بیوی کومل بی بی کےساتھ جھگڑا ہوا ،جھگڑے کےدوران کومل نے خنجروں کےوار کرکے بلال کو زخمی کردیا اورموقع سے فرار ہوگئی،واقعے کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نےموقع پر پہنچ کر زخمی کو بلال کو نشتر ہسپتال داخل کروایا،ڈاکٹرزکےمطابق بلال کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ،پولیس نے خاتون ملزمہ کےخلاف کارروائی کاآغاز کردیا ہے ۔