لندن کے ٹاور برج پر پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان

May 08, 2021

لندن کے ٹاور برج پر پہلی بار لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دی گئی۔

قاضی شفیق الرحمان نے اپنی خوب صورت آواز میں لندن کے ٹاور برج پر اذان دی، اس موقع پر لندن کے ٹاور برج پر سکوت طاری ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کے یادگار لمحات تھے جس پر میں بہت زیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں۔