نکاسی کا نظام مفلوج، جگہ جگہ گندا پانی جمع، ٹریفک کی روانی متاثر

May 09, 2021

سکھر (بیورو رپورٹ) شہر کے مختلف علاقوں میں مفلوج نکاسی آب کا نظام درست نہ ہوسکا، جگہ جگہ گندا پانی جمع رہنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کی عدم توجہی کے باعث مفلوج رہنے والے نکاسی آب کے نظام کو بہتر نہیں بنایا جاسکا ہے۔ گزشتہ روز ریجنٹ پھاٹک، والس روڈ، بھٹہ روڈ، اسٹیشن روڈ، تیر چوک، شمس آباد، گڈانی پھاٹک، راہوجہ روڈ، مائکرو کالونی، نمائش چوک ودیگر میں گٹر و نالیاں ابلنے سے گندا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،