لیلۃ القدر میں وطن عزیز کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں، سعدیہ راشد

May 09, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد نے 27رمضان المبارک کے حوالے سے جاری بیان میں تمام پاکستانیوں سے گزارش کی کہ وہ اس دن کی مقدس شب کو عبادات کے دوران کوروناوائرس سے عالمی سطح پر پیداہونے والی سماجی و اقتصادی بدحالی کے تناظر میں وطن عزیز کے استحکام، ترقی، قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔