اغوا کے بعد شاہ لطیف تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شہری

May 10, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف تھانے میں سندھی مسلم سوسائٹی کے رہائشی عبدارشید کو اغوا کر کے پیسے لیکر چھوڑنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ، عبدالرشید نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو لکھی گئی درخواست میں بتایا ہے کہ مجھے 7 مئی کو گھر سے سادہ لباس اور پولیس وردی میں ملبوس اہلکار اپنےساتھ لے گئے،مجھ پر تشدد کیا اور میرےگھر سے چھ لاکھ روپے بھی لے گئے،مجھے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں رکھا گیا، نسوار والا پانی میرے حلق میں ڈالتے رہے اور میرے شور کرنے پر مجھ پر تشدد کرتے رہے،متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے مزید ایک لاکھ تیس ہزار لیکر چھوڑا گیا اور میری ماں کی قسم دیکر کہا گیا کہ کسی سے بات نہیں کرو گے ورنہ تھیں مار کر جنگل میں پھینک دیں گے،متاثرہ شہری نے بتایا کہ فدا،فیضو،شاہد جو کہ پولیس پارٹی کے لئیے کام کرتا ہے،عادل ضلع ملیر میں پولیس کی اسپیشل پارٹی چلاتا ہے،جس گاڑی میں مجھے رکھا گیا وہ نیک محمد کھوسو کی تھی اور مزید دو افراد جنکے سامنے آنے پر میں انکو پہچان لوں گا اس واقعہ میں ملوث ہیں۔