باکسنگ ریفری جج اشرف علی انتقال کرگئے

May 10, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے انٹرنیشنل باکسنگ ریفری جج سید اشرف علی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔مرحوم کی تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں ہوئی۔ سندھ محکمہ کھیل کے کسی اہلکار نے اشرف علی کی بیماری کے دوران دادرسی کرنا گوارہ نہیں کیا۔