ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملک بھر میں 406 بھرتیاں کرے گا

May 10, 2021

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے ماتحت ادارے ان لینڈ ریونیو کے ملک بھر کے 26فیلڈ دفاتر میں سپاہی، ڈرائیور اور نائب قاصد کی 406 اسامیوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھرتیاں 266نائب قاصد، 77سپاہی اور 63ڈرائیور کی ہوں گی۔ جن شہروں کے فیلڈ دفاتر کو منتخب کیا گیا ہے، ان میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدرآباد، ایبٹ آباد، بہاولپور، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، کوئٹہ، سرگودھا اور فیصل آباد شامل ہیں۔ سپاہی امیدوار کی تعلیمی قابلیت میٹرک اور ڈرائیور و نائب قاصد کی پرائمری مقرر کی گئی ہے۔ عمر کی حد 25برس اور ری لیکسیشن سمیت 30برس ہونی چاہیے۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 25مئی مقرر کی گئی ہے۔ معذور، سرکاری نوکریوں پر موجود اور ریٹائرڈ فوجیوں کو خصوصی ری لیکسیشن عمر کے حوالے سے دی جائے گی جو 5برس سے 15برس تک ہوگی۔