کورونا وائرس میں مبتلا حاملہ خاتون کے یہاں بیٹے کی ولادت

May 10, 2021

خیرپور ( بیورو رپورٹ) سول اسپتال خیرپور میں داخل کورونا وائرس میں مبتلاحاملہ خاتون زینت چنا نے بچے کو جنم دیا۔ زینت چنا سکھر شہر کی رہائشی ہیں اچانک بیمار ہونے کے باعث رشتے دار اس کو سول اسپتال لے آئے ڈاکٹرز نے اسپتال میں داخل کرنے سے پہلے اس کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا تو اس میں کورونا وائرس نکلا ،جس پر اسے اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا آئسولیشن وارڈ میں داخل ہونے کے دوران زینت چنا نے بیٹے کو جنم دیا ۔سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر میر محمد سومرو کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا زینت اور اس کا نومولود بیٹا صحتیاب ہیں۔ انہوں نےکہا کہ دنیا کا یہ پہلا کیس ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا حاملہ عورت اسپتال میں داخل ہوئی ہو اور اس نے بیٹے کو جنم دیا ہو ۔