تاجروں کا معاشی قتل برداشت نہیں کیا جائے گا، بی این پی

May 10, 2021

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کی مدمیں تاجروں کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے ہم بے روزگاری کے بد ترین شکار ہیں جب سے ملک وجود میں آیا ہے حکومت نے بلوچستان کی معیشت کو بالا کرنے اور عوام کو روزگار فراہم کرنے کی طرف کبھی توجہ نہیں دی ہے، زراعت ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے مگر اس شعبے کو مسلسل نظرانداز کیا گیا ہے ۔1970 کی دہائی میں ہمارے اکابرین نے بلوچستان میں صنعتیں لگائی لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ انہیں بھی ایک سازش کے تحت ایک ایک کر کے ختم کیا گیا یہاں کے لوگوں کا گزر بسر ہمسایہ ممالک سے لگنے والے بارڈز سے اور شہر میں تجارت سے منسلک ہے حکومت کو چا ہئے کہ عوام کا معاشی قتل کرنے کی بجائے ان کے ساتھ تعاون کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشہ روز انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ اور تاجر رہنماء حیات اللہ کاکڑسے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تاجر برادری کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے اور ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی تجارت جاری رکھیں۔