کراچی (رفیق مانگٹ) کشمیری حریت رہنما اور مرکزی مذہبی پیشوامیر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات مثال بن گئے، پاکستان بھارت بھی بات کریں، مسئلہ کشمیر کا حل جنگ نہیں، مذاکرات میں ہے، قیادت سیاسی بصیرت دکھائے، خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تنازعات، بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ اور ایران جیسے ممالک مذاکرات کی میز پر آ سکتے ہیں تو بھارت اور پاکستان بھی ایسا کر سکتے ہیں۔