• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبیو وٹکوف بریفنگ سے اتنے جواب نہیں ملے جتنے سوالات پیدا ہوئے، گریگری میکس

امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس گریگری میکس نے وزیر خارجہ مارکو روبیو، صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد پر ایران کے معاملے پر کڑی تنقید کی ہے۔

گریگری میکس نے اپنے بیان میں کہا کہ مارکو روبیو اور اسٹیو وٹکوف کی بریفنگ سے اتنے جواب نہیں ملے جتنے سوالات پیدا ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ روبیو اور وٹکوف نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر متضاد بیانات دیے، اسٹیو وٹکوف معاہدے کے بنیادی تکنیکی پہلوؤں سے ہی ناواقف نکلے۔

گریگری میکس نے کہا کہ وٹکوف اور کُشنر پیچیدہ ترین نیوکلیئر اور پابندیوں کا اشو ہینڈل کرنے کے اہل نہیں۔

روبیو اور وٹکوف نے ایران ڈیل سے متعلق جو فریم ورک بتایا وہ جے سی پی او کا احیاء ہے، یہ تو وہی ڈیل ہے جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے پھاڑ کر ہمیں ایران سے جنگ میں جھونکا تھا۔

گرگری میکس نے کہا کہ مارکو روبیو نے پیشی کے دوران اہم سوالات کے جواب تک دینا مناسب نہیں سمجھا۔

ڈیموکریٹک رکن کانگریس نے مطالبہ کیا کہ امور خارجہ کمیٹی کے چئیرمین ایران پر سماعت کرائیں اور وزیر خارجہ روبیو امور خارجہ کمیٹی کے سامنے سرعام پیش ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید