• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ اور فنانس ایکٹ پر آج یکم جولائی سے اطلاق شروع

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ ا ور فنانس ایکٹ پر آج یکم جولائی سے اطلاق شروع ہو گیا اورنئے ٹیکس ریٹس نافذ العمل ہوگئے ، تنخواہوں پر نئے انکم ٹیکس سلیب ، جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں کمی ، سوشل میڈیا پر ٹیکس ، ریٹیلرز کےلیے فکس ٹیکس سمیت اضافی کسٹم ڈیوٹی ، کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹر ی ڈیوٹی کے نئے ریٹس کا اطلاق ہو گیا ۔ ایف بی آر کے مطابق آج یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال کےد وران حاصل ہونے والی آمدن کے ٹیکس ریٹرن منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت جمع کرائے جائیں گے،سوشل میڈیا آمدن پر بینکوں کے ذریعے ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی لازمی قرار دی گئی ہے، ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے لیے نیا ٹیکس کا نظام نافذ کر دیاگیا۔

اہم خبریں سے مزید