شہری اپنے ہی محافظوں کے ہاتھوں غیرمحفوظ ہیں‘ نیشنل پارٹی

May 10, 2021

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر/ مرکزی کمیٹی کےرکن حاجی عطاء محمد بنگلزئی نےکہاہے کہ صوبائی دارالحکومت میں عوام کے محافظ ہی لوگوں کی جان سے کھیل رہے ہیں جس کی حالیہ مثال فیضان جتک کو بلاجواز مارنا ہے ایگل اسکواڈ کے اہلکار اس سے قبل بھی متعددبار بے گناہ شہریوں کو زندگی سے محروم کرچکے ہیں سریاب واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوںنے کہاکہ حکومت نے ہمیشہ پولیس گردی کو سپورٹ کیاہے جس کے نتائج آ ج عوام اپنے پیاروں سے محروم ہوکر بھگت رہے ہیں ایگل اسکواڈ کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے اہلکار جگہ جگہ شریف شہریوں کی ذلیل کررہے ہیں جنہیں حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام کی سرپرستی بھی حاصل ہے جوافسوسناک اورقابل مذمت ہے انہوںنے کہاکہ پولیس اور ایگل اسکواڈ کے منفی رویے کیخلاف سب کو متحدہوکر آوازبلند کرناہوگی نیشنل پارٹی فیضان جتک کے لواحقین کے ساتھ انصاف کے حصول کیلئے ہرفورم پر کھڑی ہے ۔