کورونا، سعودی عرب نے بھارت سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کردیا

May 10, 2021

بھارت میں کورونا وبا کے تشویشناک پھیلاؤ کے باعث سعودی عرب نے بھارت سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کردیا۔

دہلی سے سعودی شہریوں کو لے کر پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی۔

بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جبکہ مزید 3 ہزار 650 افراد جان سے چلے گئے۔

ملک میں کورونا وبا کی ہلاکت خیزیوںکے باعث دلی کے لاک ڈاؤن اور اترپردیش کے کرفیو میں 17 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔