شیخوپورہ: لاک ڈاؤن میں دکانیں بند کروانے کےلیے واٹرکینن کا استعمال

May 10, 2021


شیخوپورہ کی ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں بند کروانے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایسا کیے جانے سے ان کی دکانوں میں پڑا آٹا اور زرعی اجناس خراب ہوگئیں۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ دکانداروں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر واٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، دکانیں کھولنے پر گرفتار تاجروں کی ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت بھی کی جائے گی۔