لیاقت آباد میں خاتون کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ, شو ہر پر الزام

May 10, 2021

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ سنگین ہوگیا، لڑکی کے لواحقین نے اس کے شو ہر پر الزام لگادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے شوہر اور اس کے گھر والوں پر خاتون پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے۔

اہل خانہ کے مطالبے پر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال بھجوادی دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر اس کا شوہر سول اسپتال لے کر گیا تھا۔