زمبابوے کیخلاف بابر اعظم کے دو ٹیسٹ میں صرف دو رنز

May 11, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بابر اعظم کے لئے زمبابوے کی سیریز بڑی مایوس کن رہی۔ پاکستانی ٹیم نے دونوں ٹیسٹ اننگز کے فرق سے جیتے جس کی وجہ سے بابراعظم کو صرف دو بار بیٹنگ کا موقع ملا اور دونوں بار وہ ڈبل فگرز میں آنے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئے سیریز میں وہ9گیندیں کھیل سکے۔

پہلے ٹیسٹ میں وہ پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں وہ آٹھ گیندوں پر دو رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔