ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں 500روپے تک کمی کرنے کا نوٹیفکیشن

May 11, 2021

گلگت (اے پی پی)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے ایل پی جی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں 100 سے 500 روپوں تک کمی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ، گھریلو سلنڈر 11.8 کلو گرام گٹکو سلنڈر کی قیمت اب 1650 جبکہ دیگر کمپنیز نے 1700 روپے،15 کلو والا گیس، گٹکو 2100 اور دیگر کمپنیا ں 2150 روپے، 35 کلو 5040 روپے ہونگے اور 45 کلو گرام والے ایل پی جی گیس سلنڈر اب گٹکو سلنڈر 6350 اور دیگر کمپنیوں والے 6540 روپے مقرر کردیے گئے ہیں، ایل پی جی گیس ڈسٹری بیوٹرز کمپنیاں نئے نرخوں پر فوری طور پر عملدرآمدکریں گے۔ خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن / چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ میونسپل انسپکشن ٹیم کو سختی کے ساتھ حکم دی ہے کہ وہ مارکیٹ پر نظر رکھیں روزانہ عوامی شکایات پر فوری کاروائی کریں، اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری نرخوں پر عملدرآمدکیلئے اقدامات تیز کریں۔