وارداتوں میں ملوث چھ ملزم گرفتار نقدی اور 6 موٹر سائیکل برآمد

May 11, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) صدر واہ پولیس نے ڈکیتی، ہاؤس رابری اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 گروہوں کے چھ ملزموں کو گرفتار کرکے نقدی، 6چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔گرفتار ملزمان میں بشیر اگینگ کے 4ملزمان محمد بشیر، محمد حسین، ممتاز حسین اور شیراز بیگ جبکہ موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان محمد عمر اور رفیع اللہ شامل ہیں۔ڈکیتی اور ہاؤس رابری میں ملوث بشیرا گینگ کے ملزمان سے 3 لاکھ روپے ، 2 واکی ٹاکی سیٹ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ جبکہ موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان سے 6 چوری شدہ موٹر سائیکل، ایک لاکھ 8 ہزار روپے ، 2 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔