• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ڈیوٹی پر نہ آنے کے باوجود بھاری تنخواہ لینے والی رکنِ اسمبلی کی بھانجی مشکل میں پھنس گئی

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست کرناٹک میں رکنِ اسمبلی امیش میٹی کی بھانجی کے خلاف سرکاری کلینک سے طویل غیر حاضری اور بیک وقت نجی میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کرنے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیاستدان کی بھانجی، ڈاکٹر انکیتا پر الزام ہے کہ وہ 3 مارچ سے ستمبر تک نمّا کلینک سے غیر حاضر مگر ماہانہ 70 ہزار روپے سے زائد تنخواہ وصول کرتی رہیں۔

حکام نے انہیں 18 ستمبر کو دوبارہ انکوائری میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے بصورتِ دیگر یک طرفہ کارروائی کی جائے گی۔

بھارتی حکام کے مطابق وصول کی گئی تنخواہ واپس لینے، محکمانہ کارروائی اور معاملہ کرناٹک طبی کونسل و قومی طبی کمیشن کو بھیجنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ صحت کے ضلعی محکمے نے ڈاکٹر انکیتا کو مبینہ طور پر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید