• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران و امریکا تحمل کا مظاہرہ کریں: چینی وزیرِ خارجہ

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایران اور امریکا پر دانشمندانہ رویہ اختیار کرنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

بیجنگ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ دشمنی اور لڑائی جاری رہنا کسی بھی فریق یا عالمی برادری کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، نہیں چاہتے کہ خطے میں کشیدگی بڑھ کر یمن اور بحیرۂ احمر تک پھیل جائے۔

چینی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا تدبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں، ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید