بلا تعطل ٹرین آپریشن بارے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں آن لائن اجلاس

May 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید کی تعطیلات کے دوران محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے،کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور مال بردار ٹرینوں کے بلا تعطل آپریشن بارے سی ای اوپاکستان ریلوے کی سربراہی میں ہیڈ کوارٹر میں آن لائن اجلاس منعقدہوا،جس میں ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن سمیت ریلوے ملتان ڈویژن کے دیگر ریلوے افسران نے بھی شرکت کی،اجلاس میں این سی او سی کی ہدایات پر عمل کرنے اور تعطیلات کے دوران مال بردار اور مسافر ٹرینوں کے آپریشنل پلان کا جائزہ لینے کے بعد بلا تعطل آپریشن جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔