کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پولیس، انتظامیہ کی مہم جاری

May 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور مہم جاری ایس پی سٹی ڈویژن راؤ نعیم شاہد نے اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود کے ہمراہ سٹی ڈویژن کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا وزٹ کیا ڈی ایس پی دہلی گیٹ محمد خضر، ایس ایچ او پاک گیٹ ارم حنیف، ایس ایچ او حرم گیٹ ندیم صفدر، ایس ایچ او لوہاری گیٹ محمد عرفان، ایس ایچ او دولت گیٹ عطاء الرحمان اور ایس ایچ او کپ مشتاق حسین ان کے ہمراہ تھے۔