فائزر بائیو این ٹیک ویکسین 12 سے 15 برس کے نوجوانوں کو لگانے کی اجازت

May 11, 2021

ایف ڈی اے نے فائزر بائیو این ٹیک ویکسین بارہ سے پندرہ برس کے نوجوانوں کو لگانے کی اجازت دیدی۔

رپورٹس کے مطابق اس اجازت کے بعد ویکسین لگوا کر خود کو محفوظ بنانے والے والدین کو سکھ کا سانس مل گیا، کم عمر بچوں کو بھی ویکسین لگوائی جاسکے گی۔

امریکا کی زیادہ تر ریاستوں میں معمولات زندگی چند ہفتوں میں نارمل ہونے کا امکان ہے، اکثر شہروں میں ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔