پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا

May 11, 2021

پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار چل بسا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والا ملزم جنید پولیس کی حراست میں ہے۔

ملزم نے چند روز قبل ٹول پلازہ پر رکنے کا اشارہ کرنے پر گاڑی پولیس اہلکار پر چڑھادی تھی۔