نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران چل بسا

May 12, 2021

لیور پول (جنگ نیوز) انگلینڈ کے علاقے لیور پول کے قریب ایک 24 سالہ کرکٹر پریکٹس کے دوران ہارٹ اٹیک سے چل بسا۔ جوش ڈونی کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں تھی لیکن کرکٹ میچ کی پریکٹس کرتے ہوئے انہیں دل کی تکلیف ہوئی، بعد میں علم ہوا کہ ہارٹ اٹیک نے ان کی جان لے لی ۔