حیدرآباد،جوتا مارکیٹوں کو کاروبار کی اجازت دینے پر ایک پولیس اہلکار معطل، مارکیٹی ںسیل کرنے کا حکم

May 12, 2021

حیدرآباد(بیورورپورٹ) ایس ایس پی حیدرآباد نے مکی شاہ اور فورٹ تھانوں کی حدود میں رشوت لے کر مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے اور کاروبار کی اجازت دینے کا نو ٹس لے کر مارکیٹیں سیل کرنے اور رشوت وصول کرنے والے ایک اہلکار کو معطل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکی شاہ اور فورٹ تھانے کی حدود میں سخی وہاب شاہ فلائی اوور اور نئے پل کے قریب جوتے اور پشاوری چپلوں اور دیگر دکانوںاور مارکیٹوں کے کھلنے اور کاروبار کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے نوٹس لے کر دکانوں سے ایک ایک ہزار روپے وصول کرکے کاروبار کی اجازت دینے پر مکی شاہ تھانے کے ایک اہلکار منظو پہنور کو معطل کردیا ہے اور دونوں ایس ایس ایچ اوز کو علاقے مارکیٹیں سیل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔