جامع مسجد پیر امیر شاہ اللہ شافی چوک میں محفل تکمیل قرآن

May 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نےکہا ہے کہ خدا اور نبی ﷺ کے ساتھ قربت حاصل کرکے امت مسلمہ کامیاب ہو سکتی ہے قرآن ہمیں علم کے ساتھ عمل پیرا ہونے کا سلیقہ سکھاتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم آنےوالی نسلوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد سید پیر امیر شاہ اللہ شافی چوک ملتان میں منعقدہ محفل تکمیل قرآن کی نماز تراویح سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دربار حضرت پیر جندن شاہ، حضرت پیر امیر شاہ کے سجادہ نشین مخدوم زادہ ڈاکٹر سید عبدالسمیع نے بھی خطاب کیا۔ محفل تکمیل قرآن میں سیف اللہ سرانی، سردارشفیق خان، سردار شفاعت پتافی، سید اختر حسین شاہ، ڈاکٹر جواد حسین، احمد سہو ودیگر نے شرکت کی۔