وفاقی پالیسیوں نے زرعی ملک کو اجناس کا بھکاری بنا دیا، اسماعیل راہو

May 12, 2021

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ وفاقی پالیسیوں نے زرعی ملک کو اجناس کا بھکاری بنادیا ہے۔

اسماعیل راہونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وقت پر گندم ریلیز نہ کرنے کے بیان کو مسترد کرتا ہوں۔


صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم ریکارڈ دیکھیں سندھ حکومت ہمیشہ ستمبر اکتوبر اور نومبر میں گندم ریلیزکرتی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ حکومت نے ذخیرہ گندم کو بلیک مارکیٹ اور اسمگل کرکے خزانے کو 200 ارب کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔