راجن پور میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کاٹن کی فیکٹری کے گودام سے گندم کی 80 ہزار بوریاں برآمد کرلی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گندم کی بوریاں محکمہ خوراک کے حوالے کردی گئی ہیں۔