سرینا ولیمز کو کیریئر کے 1000ویں میچ میں شکست

May 13, 2021

روم (جنگ نیوز ) امریکی ٹینس پلیئر سرینا ولیمز کی طویل غیرحاضری کے بعد کورٹس میں واپسی یادگار ثابت نہ ہوسکیں۔ وہ اٹالین اوپن چیمپئن کے اپنے پہلے رائونڈ میچ میں شکست کھاگئیں۔ انہیں ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والی غیرمعروف حریف نادیا پوڈروسکا نے اسٹریٹ سیٹس میں زیر کرلیا۔ دلچسپ بات ہے کہ یہ سرینا کے کیریئر کا 1000واں ڈبلیو ٹی اے میچ تھا۔