سوڈان، فوج کی فائرنگ سے مظاہرین کی ہلاکت پر امریکا کا تحقیقات کا مطالبہ

May 13, 2021

خرطوم (جنگ نیوز )سوڈان میں قائم امریکی سفارت خانے نے مسلح افواج کی جنرل کمانڈ سینٹر کے قریب پرامن مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے مظاہرین پر گولیاں برسانے والوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔خرطوم میں قائم امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کے کمان سینٹر کےقریب ہونے والے مظاہرے میں پرامن شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر امریکا کو گہری تشویش ہے۔