پردیسیوں کے آبائی علاقوں میں جانے سے اسلام آباد کی رونقیں ماند

May 13, 2021

اسلام آباد (خصو صی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کو جناح ایونیو ، شاہراہ دستور ، مارگلہ روڈ اور فضل حق روڈ پر ویرانی چھا ئی رہی تاہم اسلام آباد ایکسپریس وے ، کشمیر ہائی وے ،شاہراہ فیصل اور جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی آمد ورفت جاری رہی ۔ وفاقی دارالحکومت کے مرکزی کاروباری مراکز جناح سپر، سپر مارکیٹ ، بلیو ایریا مجموعی طور پر بند رہے تاہم آبپارہ، جی نائن مرکز ، آئی نائن اور آئی ٹن کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی روڈ پر پاکستان ٹائون کی کئی مارکیٹوں میںکاروبار جاری رہنے کی شکایات ملیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوسرے شہروں کے رہنے والے 70فیصد پردیسی اپنے آبائی علاقوں کو چلے گئے ہیں ۔